سعودی عرب میں عمرے اورحج کے دوران کسی قسم کا بینر لہرانا یا نعرے لگانے کی ممانعت ہے۔فائل فوٹو

آنجہانی ملکہ برطانیہ کے لیے عمرہ ادا کرنے والا شخص گرفتار

مکہ مکرمہ:برطانیہ کی آنجہانی ملکہ ایلزیبتھ کے انتقال کے بعد ان کے لیے عمرہ کرنے والے یمنی شہری کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتارکرلیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق یمنی شہری نے عمرہ ادا کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ وہ ملکہ کی روح کو سکون پہنچانے کےلیے عمرہ کررہے ہیں۔

پہلی بار یہ ویڈیو یمنی شخص نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی جس میں اسے احرام پہنے ایک بینر اُٹھائے دیکھا جا سکتا ہے جس پر ملکہ برطانیہ کے لیے دعائے مغفرت عربی اورانگریزی زبان میں لکھی ہوئی ہے۔

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بھونچال برپا کردیا۔ شدید تنقید کے بعد سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یمنی شہری کو گرفتارکرلیا۔سعودی عرب میں عمرے اورحج کے دوران کسی قسم کا بینر لہرانا یا نعرے لگانے کی ممانعت ہے۔