مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کیلئے افغانستان کو خط

پاکستان نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کیلئے افغانستان کو خط لکھ دیا۔

پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق مسعوداظہر ممکنہ طور پر ننگرہار اور کنڑ کے علاقوں میں ہیں لہٰذا انہیں تلاش کرکے اطلاع دی جائے اور گرفتار کیا جائے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسعوداظہر کی گرفتاری کیلئے خط وزارت خارجہ کی طرف سے لکھا گیا۔