اسلام آباد: ایف آئی اے حکام نے سینیٹر سیف اللہ کے گھر پر چھاپہ مارکر ان کا لیپ ٹاپ اور موبائل تحویل میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام کی جانب سے اسلام آباد کے علاقے ایف سکس میں سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔
ایف آئی اے حکام ایک گھنٹہ سے زائد ان کے گھر میں موجود رہے، ایف آئی اے حکام نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ اور موبائل جب کہ ان ان کی اہلیہ کا بھی لیب تاب تحویل میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چھاپہ فارن فنڈنگ تحقیقات کے حوالے سے مارا گیا جب کہ ایف آئی اے حکام گھر سے ملنے والی تمام یو ایس بی بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
چھاپے کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ سیف اللہ نیازی ایک سینیٹر ہیں، ان کے گھر پر چھاپہ مارنا لیپ ٹاپ اور فون اٹھا کر لے جانا، انہیں ہراساں کرنا اس نام نہاد حکومت کا ایک اور کارنامہ ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سیف اللہ نیازی کے ساتھ زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہیں، چیئرمین سینٹ اور متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں فوری ایکشن لینا چاہئے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپے کی سختی سے مذمت کی ہے۔
عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سہولت کار ہمیں دیوار سے لگا رہے ہیں۔ خبردار کر رہا ہوں اس کے نتائج انہیں بھگتنا پڑیں گے۔
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سینیٹر سیف اللہ کے گھر پر چھاپہ مارکر ان کا لیپ ٹاپ اور موبائل چھین لیا گیا