لندن : آنجہانی ملکہ الزبتھ کے تابوت کو آج بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ہال لے جایا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ کے تابوت کا دیدار شام پانج بجے سے کیا جاسکے گا تاہم عوام کی بڑی تعداد ابھی سے قطاروں میں موجودہے ، تابوت کو 4 روز تک یہیں رکھا جائے گا۔
منگل کو ملکہ کے تابوت کو خصوصی طیارے میں ایڈنبرا سے لندن لایا گیا پھر بکنگھم پیلس پہنچا دیا گیا ۔ بکنگھم پیلس کے اطراف ہزاروں افراد ملکہ کے تابوت کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے ۔ عوام نے کار پر پھول نچھاور کر کے ملکہ سے محبت کا اظہار کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایڈنبرا ایئرپورٹ پر تابوت کو رائل رجمنٹ آف اسکاٹ لینڈ نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ شاہ چارلس سوم اور کوئین کنسورٹ ملک کےدورے کےسلسلے میں آج ناردرن آئرلینڈ جائیں گے۔