وزیراعظم بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے اور سیلاب زدگان سے ملاقات بھی کریں  گے
وزیراعظم بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے اور سیلاب زدگان سے ملاقات بھی کریں  گے

وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کےد ورہ پر روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ بحالی کے کاموں کا جائزہ لیں گے۔

ترجمان وزیراعظم کے مطابق وزیراعظم بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے اور سیلاب زدگان سے ملاقات بھی کریں  گے۔ اس موقع پروزرا اوردیگرحکام بھی ان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد اورصحبت پور کے علاقے 2 ہفتوں  سے پانی میں  ڈوبے ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں گرڈ اسٹیشن، سرکاری عمارتیں اورسڑکیں زیرآب ہیں جس کے باعث متاثرین  کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس سے قبل دورہ بلوچستان کے موقع پروزیراعظم کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے سیلاب  متاثرہ علاقوں کیلئے 10 ارب  روپے دینے کا اعلان  کیا گیا  تھا۔