امریکا: بیس بال گیم کے دوران فائرنگ، 1 شخص ہلاک،7 زخمی

شکا گو:امریکی شہرشکاگو میں بیس بال گیم کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے، فائرنگ کا واقعہ واشنگٹن پارک میں پیش آیا، واقع کے بعد شکاگو پولیس نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا  جبکہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

شکاگو میں شوٹنگ کے واقعات میں 16 فیصد کمی کے باوجود گزشتہ سال سے مجموعی طور پر جرائم میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس سال فائرنگ کے 952 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ 2021 میں اسی عرصے میں یہ تعداد 1,135 تھی۔ پچھلا سال ایک چوتھائی صدی میں ونڈ سٹی میں سب سے زیادہ پرتشدد سال تھا۔