واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزوں کی فروخت سے متعلق کانگریس کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیڈ پرائس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں مدد ملے گی ، پاکستان کئی شعبوں میں امریکا کا اتحادی ہے ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ موجودہ مشکل وقت میں امریکا پاکستان کے ساتھ ہے ۔