سوات میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو چکی ہے ، پولیس کو جائے وقوعہ سے 3افراد کی لاشیں آج صبح ملیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس میں دو اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے ، جاں بحق ہونے والوں میں امن کمیٹی کے رکن ادریس خان بھی شامل تھے ۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے نہیں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا۔