حیدر آباد ۔ سی ٹی ڈی کی کارروائی۔2 دہشتگرد گرفتار

حیدرآباد : سی ٹی ڈی نے جامشورو میں کارروائی  کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔

ایس پی سی ٹی ڈی راجا طارق محمود نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دونوں دہشتگردوں کو جامشورو سے گرفتارکیا گیا۔

ایس پی سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان رابطے کے لیے واٹس ایپ اورانسٹاگرام استعمال کرتے تھے۔ دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم قوم پرست تنظیم جسقم کے عسکری ونگ سندھ لبریشن آرمی سے ہے۔ ملزم شاہد قبولیو اور سنگھاربرفت ڈی سی آفس جامشورو کے باہر بم نصب کرنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے قافلے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے آئی ای ڈی برآمد کی گئی ہے۔

واضع رہے کہ ایک ماہ قبل جامشورو کے شہر کوٹری میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے قریب ایک مشتبہ شخص دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) لے جاتے ہوئے ہلاک ہوگیا تھا۔