لاہور: انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد دورہ پاکستان کے لیے کل کراچی پہنچے گی ، انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلرکل دوپہر 2 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاک انگلینڈ سیریزکے پریکٹس شیڈول کا بھی اعلان کردیا گیا ہے، انگلینڈ ٹیم پہلا پریکٹس سیشن جمعہ کی شام کو ہو گا جبکہ ہفتے کو پاکستان اورانگلینڈ دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن کریں گی۔
پاکستان اورانگلینڈ کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزپرمشتمل سیریزکا آغاز20 ستمبر کو کراچی سے ہوگا، سیریز کے ابتدائی 4 میچز20 ، 23،22 اور25 ستمبرکو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گےجبکہ 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبرکو شیڈول میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔