طالبان کے زیراثرافغان مرکزی بینک میں اثاثوں کی منتقلی ناقابل قبول خطرہ ہے۔فائل فوٹو

امریکا کا افغان اثاثے سوئٹزر لینڈ میں قائم فنڈ میں منتقل کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکا نے 3.5 بلین ڈالرافغان اثاثے سوئٹزر لینڈ میں قائم افغان فنڈ میں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

افغانستان کے3.5 بلین ڈالر، طالبان تک رسائی کے بغیر افغان فنڈ کے ذریعے افغان معیشت کی بحالی کیلیے استعمال کیے جائیں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمۂ خزانہ کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں قائم افغان فنڈ 3.5 بلین ڈالرز کی ادائیگی کے اہداف کو پورا کرے گا ،افغان معیشت کو زیادہ سے زیادہ استحکام فراہم کرنے میں مدد دے گا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے زیراثرافغان مرکزی بینک میں اثاثوں کی منتقلی ناقابل قبول خطرہ ہے۔سیاسی مداخلت کےخاتمے تک کوئی رقم افغان مرکزی بینک میں منتقل نہیں کی جائے گی۔

سوئٹزر لینڈ میں نیا افغان ٹرسٹ فنڈ امریکا،سوئٹزرلینڈ، فریقین اور طالبان کےدرمیان کئی ماہ کی بات چیت کےبعد افغان  افغان معیشت کی بحالی اور امداد کیلیےقائم کیا گیا ہے۔