لندن: ترجمان ہیتھرو ایئرپورٹ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم کے جنازے کے جلوس کے دوران سینٹرل لندن کی ہوائی حدود سے پروازیں نہیں گزریں گی۔
ترجمان ہیتھرو ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ جنازے کے وقت خاموشی یقینی بنانے کیلیے پروازوں کو روکا جائےگا۔ان کا کہنا ہے کہ ملکہ کے سوگ کے احترام میں ہیتھرو ایئر پورٹ کے آپریشن میں مناسب تبدیلیاں کی جائیں گی۔