برسبین: پاکستان نے اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ایونٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 9 وکٹ پر 173 رنز بنا پائی جب کہ پاکستان نے ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر دیا۔ پاکستان کے ایس ایم کاظمی اور محمد اسلم نے نصف سنچریاں بنائیں۔
اس سے قبل اوور 60 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔