مسقط ائیرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارے میں آگ لگ گئی
طیارہ ٹیک آف کے لئے رن پر دوڑ رہا تھا، آگ لگنے کے باعث روکنا پڑا، 14 مسافر زخمی ہوگئے
September 14, 2022 · بام دنیا
عمان: مسقط کے ہوائی اڈے پر بھارتی مسافر طیارے میں آگ لگ گئی۔عرب میڈیا کے مطابق بھارتی مسافر طیارے کے انجن میں اس وقت آگ لگی جب وہ ٹیک آف کے لیے رن وے پر دوڑ رہا تھا، آگ کے باعث جہاز کو روکنا پڑا۔
عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بھارتی مسافر طیارے کے انجن میں آگ لگنے سے طیارے میں دھواں بھرگیا، مسافروں کو ہنگامی بنیادوں پر طیارے سے نکالا گیا۔
ایوی ایشن حکام کا کہنا ہےکہ ہنگامی اخراج کے دوران 14 مسافر زخمی ہوگئے، ائیرپورٹ کے فائرٹینڈرز نے طیارے کے انجن میں لگی آگ پر قابو پالیا۔