افغان حکومت کا مولانا اظہرمسعود کی افغانستان میں موجودگی سے انکار

مولانا  اظہر مسعود کی افغانستان میں ہی ہیں،  ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

               
September 15, 2022 · بام دنیا

کابل : افغان حکومت نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی افغانستان میں موجودگی سے انکار کردیا۔گزشتہ روز پاکستان نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کیلئے افغانستان کو خط لکھا تھا۔ پاکسطتان کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق مسعوداظہر ممکنہ طور پر ننگرہار اور کنڑ کے علاقوں میں ہیں لہٰذا انہیں تلاش کرکے اطلاع دی جائے اور گرفتار کیا جائے۔

اب افغان حکومت نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی افغانستان میں موجودگی سے انکار کیا ہے۔ طالبان اور افغان حکومت کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر افغانستان میں نہیں، وہ پاکستان میں ہی ہیں۔