نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھم پورکھیڑی میں اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے 6 ملزموں نے 2 دلت بہنوں سے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا اور لاشیں درخت سے لٹکا دیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دلت بہنوں کی لاشیں گھر سے ایک کلومیٹر دور کھیت میں درخت سے لٹکی ہوئی ملیں۔
ہندوانتہا پسند پولیس نے دلت بہنوں سے اجتماعی زیادتی اور قتل کے مجرموں کو گرفتار کرنے کے بجائے مقتول لڑکیوں پر الزام عائد کردیا کہ وہ اپنی مرضی سے مجرموں کے ساتھ گئی تھیں۔
مقتول دلت بہنوں کی والدہ کی مسلسل فریاد پر بھی پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی تاہم علاقہ مکینوں کے احتجاج پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے 6 ملزموں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔