کراچی:انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورہ پر کراچی پہنچ گئی، انگلش کرکٹ ٹیم دبئی سے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم دبئی سے امارات ایئر لائن کے ذریعے کراچی پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق مہمان ٹیم کے لیے کراچی ائیرپورٹ اورہوٹل کے روٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئےتھے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو خصوصی حفاظتی انتظامات اور پروٹوکول میں ہوٹل لایا گیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہو گا۔سیریز کے ابتدائی 4میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری 3میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔