کراچی سمیت ملک بھر میں گندم اور آٹا پھر مہنگا ہو گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں چکی کا آٹا 125 روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت کے اعلان پرآٹا مزید مہنگا ہو گیا، فلورملزمالکان نے 15 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے تک مہنگا کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا میں بھی آٹا مزید مہنگا ہو گیا جہاں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے تک اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 20 کلو آٹے کی قیمت 2100 روپے ہو گئی ہے ۔
گندم کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، پہلی دفعہ جڑواں شہروں راولپنڈی اوراسلام آباد میں گندم کی قیمت 3 ہزار 560 روپے سے 3 ہزار 600 روپے فی من تک پہنچ گئی ۔ دونوں شہروں کی 200 سے زائد فلورملز نے 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1300 روپے سے بڑھا کر 15 سے 16 سو روپے تک کردی ۔