پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے اسٹینڈنگ روم ٹکٹس بھی منٹوں میں فروخت ہو گئے تھے۔فائل فوٹو
پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے اسٹینڈنگ روم ٹکٹس بھی منٹوں میں فروخت ہو گئے تھے۔فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ۔پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ منٹوں میں فروخت

میلبورن: آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کے پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹ منٹوں میں فروخت ہو گئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں، دونوں ٹیموں کے مابین میچ 23 اکتوبرکو آسٹریلیا کے شہر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے اسٹینڈنگ روم ٹکٹس بھی منٹوں میں فروخت ہو گئے تھے، میچز کے یہ ٹکٹ دنیا کے 82 ممالک کے کرکٹ فینزنے خریدے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیموں کے اسٹار کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے، بچوں کے لیے مناسب قیمت کے ٹکٹ رکھے گئے ہیں، جو 5 ڈالرز مالیت کے 85 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوئے۔