لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عنقریب ن لیگ کی حکومت آنے والی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کوعملی طورپرآئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا، یہ سمجھتے ہیں قوم ان کو معاف کر دے گی، ایک ایک پیسے کا حساب ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ آج پنجاب دوبارہ مسلم لیگ ن کی طرف دیکھ رہا ہے، پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے جس حد تک جانا پڑا جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپسی کا فیصلہ کر چکے ہیں، عنقریب قوم کے درمیان ہوں گے۔