خار کیف :یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا.
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زیلنسکی کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ روس کے قبضے سے چھڑائے گئے علاقے کا دورہ کرکے واپس دارالحکومت کیف آ رہے تھے. ایک مسافر کارصدرکی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوئے.
ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر زیلنسکی کا ایک ڈاکٹر نے معائنہ کیا ہے، انہیں سنجیدہ نوعیت کی کوئی چوٹ نہیں آئی. حادثے میں زخمی ہونے والے مسافر کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔