بھارت کا پاکستان کو F-16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے پر امریکا سے احتجاج

راج ناتھ نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے فون پر گفتگو میں پاکستان کو F-16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنےکے امریکی فیصلے پر بھارت کے تحفظات بتائے ہیں۔

               
September 15, 2022 · بام دنیا

نئی دہلی : بھارت نے امریکا کی جانب سے پاکستان کو فروخت کردہ ایف-16 طیاروں کی مرمت کے لیے معاونت فراہم کرنے کی منظوری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے مذکورہ پیش رفت پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کے ایف-16 فضائی بیڑے کے لیے امدادی پیکج فراہم کرنے کے حالیہ امریکی فیصلے پر بھارت کی تشویش سے آگاہ کرتا ہوں۔

انہوں نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ ‘پرتپاک اور نتیجہ خیز’ ٹیلی فون گفتگو کے بعد ٹوئٹر پر یہ بیان دیا۔