لندن میں ملکہ الزبتھ دوم کی جاری آخری رسومات کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کے باوجود نامعلوم افراد نے چاقو کے وار کرکے دو پولیس افسروں کو زخمی کر دیا۔ یہ واقعہ لندن وسطی علاقے میں جمعہ کو صبح سویرے پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق دونوں زخمی پولیس افسران کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ ان کے ساتھ ایک مشتبہ شخص بھی زخمی ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
لندن پولیس کا اس بارے میں کہا ہے ”ہم زخمیوں کے بارے میں مزید ‘اپ ڈیٹس ‘ کے منتظر ہیں تاکہ ان کی حالت کا اندازہ ہو سکے۔