نیویارک دولت مند افراد کی سب سے زیادہ تعداد رہائش پذیرہے۔فائل فوٹو
نیویارک دولت مند افراد کی سب سے زیادہ تعداد رہائش پذیرہے۔فائل فوٹو

دنیا کا امیر ترین شہر کونسا ہے؟ جانیے

لندن: دنیا کے 10 امیر ترین شہروں میں سے پانچ امریکا میں ہیں جبکہ امریکی شہر نیویارک دنیا کے امیرترین شہروں میں سرفہرست ہے جہاں دولت مند افراد کی سب سے زیادہ تعداد رہائش پذیرہے۔

برطانوی کمپنی ہینلی اینڈ پارٹنرزکے مرتب کردہ ڈیٹا کے مطابق اس وقت لکھ پتی یا سب سے زیادہ دولت مند افراد امریکی شہر نیویارک میں رہتے ہیں جن کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 600 ہے۔

رپورٹ کے مطابق لکھ پتی افراد سے مراد وہ لوگ ہیں جن کے پاس کم سے کم 10 لاکھ ڈالرز سے زائد دولت یا اس مالیت کی جائیداد ہے۔

جاپان کا شہر ٹوکیو دوسرے نمبر پر ہے جہاں 3 لاکھ 4 ہزار 900 لکھ پتی افراد رہائش پذیر ہیں، امریکی شہر سان فرانسسکو تیسرے نمبر پر ہے جہاں رہنے والے لکھ پتی افراد کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 400 ہے۔

برطانوی شہر لندن کا نمبر چوتھا ہے ،وہاں 2 لاکھ 72 ہزار 400 لکھ پتی یا اس سے زیادہ دولت رکھنے والے افراد رہائش پذیر ہیں۔

سنگاپورکوپانچویں نمبر پرآیا جہاں رہنے والے لکھ پتی افراد کی تعداد 2 لاکھ 49 ہزار 800 ہے۔ امریکی شہروں لاس اینجلس کا نمبر چھٹا، شکاگو کا ساتواں اور ہیوسٹن کا آٹھواں ہے جبکہ چینی شہر بیجنگ اور شنگھائی نویں اور دسویں نمبرٹھہرے۔