دل آرتھروڈائر خاندان کی مچھلیوں سے تعلق رکھتا ہے جو358 ملین سال پہلے ناپید ہو گئی تھی۔فائل فوٹو
دل آرتھروڈائر خاندان کی مچھلیوں سے تعلق رکھتا ہے جو358 ملین سال پہلے ناپید ہو گئی تھی۔فائل فوٹو

380 ملین سال پرانا مچھلی کا دل دریافت

آسٹریلیا میں سائنسدانوں نے مچھلی کا 380 ملین سال پرانا دل دریافت کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس دریافت نے کرٹن یونیورسٹی کے محققین کو مسحورکر دیا ہے کیونکہ یہ نہ صرف "خوبصورت طورپرمحفوظ” ہے بلکہ یہ انسانوں سمیت جبڑے کے ارتقا کے بارے میں بھی سراغ دے سکتا ہے۔اس میں معدہ، آنت اورجگر بھی شامل ہے،اس کے اعضا شارک کی اناٹومی سے مشابہت رکھتے ہیں۔ اس دریافت کی تفصیلات جرنل سائنس میں شائع ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دل آرتھروڈائر خاندان کی مچھلیوں سے تعلق رکھتا ہے جو358 ملین سال پہلے ناپید ہو گئی تھی۔ یہ نمونہ موجودہ ریکارڈ ہولڈرفوسل سے پرانا ہے جو جبڑے والی مچھلی کے۔ دل ایس کی شکل کا ہے اور اس میں دو چیمبر ہیں، جس کی وجہ سے محققین نے کہا ہے کہ جس کی وجہ سے  مچھلی اورجدید شارک کے درمیان مماثلت پائی جاتی ہے ۔

انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ فوسل مغربی آسٹریلیا کےعلاقے کمبرلے میں گوگو فارمیشن میں پایا گیا۔ چٹان  منفرد حیوانات اور نباتات کے لیے مشہورہے جو ڈیوونین دورکے اواخر سے محفوظ ہے۔

فلنڈرز یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر جان لانگ جواس تحقیق کے ایک  شریک مصنف ہیں نے اس دریافت کو "حقیقی طورپرماہر حیاتیات کے خوابوں کی تعبیر” قرار دیا ہے۔