ضلع خیبر میں سیکورٹی فورسز نے 3 دہشت گرد مار ڈالے

پشاور: ضلع خیبر میں افغان بارڈر کے قریب  سی ٹی ڈی کی کارروائی میں3 دہشتگرد ہلاک  ہو گئے ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ضلع خیبر میں افغان بارڈر کیساتھ کارروائی کی گئی۔مبینہ دہشتگردوں نے چھاپے کے دوران فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی  کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق  ہلاک ہونے والوں کا تعلق دہشتگرد تنظیم سے تھا ۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سےبھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ جس میں 3 کلاشنکوف ، 12 میگزین ، 2 ہینڈ گرنیڈ،3 بنڈولئیراور درجنوں کارتوس بھی شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2یا 3دہشتگرد افغان بارڈر کی طرف فرار ہو گئے۔فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ضلع خیبر میں کارروائی کی منصوبہ بندی کئے ہوئے تھے۔