اردن میں چار منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی

عمان:اردن کے دارالحکومت میں میں چار منزلہ عمارت منہدم ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔عرب نیوز نے اردن کی پبلک سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردی بیان کےحوالے سے بتایا ہے کہ عمان کے اللویبدہ علاقے میں منہدم ہونے والی چار منزلہ بوسیدہ رہائشی عمارت کے ملبے سے مزید 3افراد کی لاشین نکالنے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت عمارت مین 25 افراد موجود تھے۔اردن میں شہری دفاع کے حکام نے کہا ہے کہ امدادی ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ اردنی وزیراعظم بشر الخصاونہ پہلے ہی بوسیدہ عمارت گرنے کی تحقیقات کا حکم دے چکے ہیں۔