اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختون کرک سے تعلق رکھنے والے رہنما سابق یونین کونسل ناظم وقاص خٹک کو کو غیر لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون میں کرک کے سابق یوسی ناظم وقاص خٹک کی گاڑی سے اسلحہ برآمد ہونے پر حراست میں لیا
پولیس کے مطابق وقاص خٹک بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سوار تھے، گاڑی کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو بغیر لائسنس ایس ایم جی رائفل برآمد ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وقاص خٹک تحریک انصاف کے ایم این اے شاہد خٹک سے ملاقات کیلئے جا رہے تھے، تاہم انہیں گرفتار کر کے تھانہ سکریٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔