وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے، جبکہ وہ اپنے بڑے بھائی مسلم لیگ ن کے سربراہ میں نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
برطانیہ پہنچنے پر لوٹن ائیرپورٹ پر وزیراعظم شہبازشریف کا خیر مقدم پاکستان ہائی کمیشن اور ان کے اسٹاف نے کیا۔ واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات پیر کو ویسٹ منسٹر میں ادا کی جائیں گی، آخری رسومات میں مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔
اپنے دورہ کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اتوار کو نواز شریف سے بھی تفصیلی ملاقات کریں گے جبکہ اتوار کے روز ہی لندن میں وزیر اعظم شہبازشریف کی مزید ملاقاتیں بھی طے ہیں وہ ایک مصروف دن گزاریں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ میں ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا جائیں گے۔