ٹورنٹو:بھارت کو سفارتی محاذ پر بڑی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ گیا، کینیڈین حکومت نے خالصتان ریفرنڈم روکنے سے واضح انکار کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کی جانب سے کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے کی تمام کاوشیں رائیگاں گئیں ، کینیڈین حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ خالصتان ریفرنڈم سکھوں کا قانونی و جمہوری حق ہے جسے روک نہیں سکتے ، کینیڈا میں ہر کوئی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا جمہوری حق استعمال کر سکتا ہے۔
دوسری جانب سکھ فار جسٹس کی جانب سے بھارتی حکومت کی ناکامی پر جتندر سنگھ اور اوتار سنگھ نے خیر مقدم کیا ۔