ٹوکیو: جاپان میں خطرناک سمندری طوفان آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے باعث 40 لاکھ لوگوں کو گھر بار خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ طوفان کے باعث تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے بجلی بند ،زمینی اور ہوائی نقل و حمل مفلوج ہو سکتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جاپان کے جنوب مغربی حصے سے سمندری طوفان نمانما ڈول کے ٹکرانے کا خدشہ ہے جس سے 40 لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں لہذا ان بیس لاکھ افراد کو گھر بار خالی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
مقامی حکام نے کیوشو پر رہنے والے چالیس لاکھ لوگوں کو انخلا کا حکم دیا ہے، جے ایم اے نے پیش گوئی کی ہے کہ جزیرے پر 500 ملی میٹر (20 انچ) بارش اور 250 کلومیٹر فی گھنٹہ (155 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق جاپان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان شدت کے ساتھ جاپان کے جنوب مغربی حصے سے ٹکرائے گا جس سے تیز ہوائیں اوربارش بھی برس سکتی ہے ، طوفان کے ٹکرانے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی کا بھی خدشہ ہے کیوں کہ طوفان کی شدت کے باعث اسے پانچویں درجے کا طوفان قرار دیا گیا ہے ۔