دمشق ایئرپورٹ پراسرائیلی بمباری۔5اہلکار جاں بحق

شام: دمشق ایئرپورٹ پراسرائیلی طیاروں کی بمباری سے شامی فوج کے 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق ایئرپورٹ اور ملحقہ سیکیورٹی ٹھکانوں پرمیزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں شام کے 5 فوجی اہلکارجاں بحق ہو گئے جبکہ پروازیں معطل ہو گئیں۔

شامی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ملکی فضائی دفاعی نظام نے بروقت جواب دیتے ہوئے اسرائیلی فوج کے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا تاہم کچھ میزائل ایئرپورٹ پرگرے جس سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

ادھر اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں پاسداران انقلاب کے ’’لشکر لبنان کی دمشق شاخ‘‘ کے سپورٹ آفس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔یہ دفتر بظاہر حزب اللہ سمیت ایرانی ملیشیاؤں کو مدد فراہم کر رہا تھا۔