خانپورڈیم میں پانی کالیول خطرناک حد تک اضافے کے ایک ماہ میں چھٹی بارسپل ویزکھول دئیےگئے ،ڈیم انتظامیہ کے مطابق پانی کی سطح میں خطرناک حدتک اضافہ ہونے سے لیول اپنی آخری حد1982فٹ پرآگیاجسکے بعداتوارکے روزسپل ویز ایک بار پھر کھول دئیے گئے جن سے6870کیوسک پانی کااخراج کیاجائے گا،ڈیم میں پانی کی آمد670اورنہرسے اخراج136کیوسک ہے ،ایکسئین خانپورڈیم صعیب ارشدکاکہناہے کہ ایک ماہ کے دوران خانپورکے سپل ویزچھٹی بارکھولے گئے ہیں،خانپورڈیم کاپانی اپنی انتہائی سطح 1982فٹ پرپہنچ چکاہے ،گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی پانی کی آمدنارمل پوزیشن میں ہے ،ایک سوال کے جواب میں اُنھوں نے کہاکہ سوشل میڈیاکے زریعے ڈیم کے پانی میں کسی جانورکی نعش کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے حوالے سے پولیس کوبھی کاروائی کےلیےلکھاگیاتھا،خانپورڈیم انتظامیہ اپنے وسائل کےمطابق تمام بہتراقدامات کرنے لیے ہروقت کوشاں ہے،راولپنڈی واسلام آبادکوپانی کی سپلائی کے حوالے سے اُنھوں نےبتایاکہ ہردوشہروں کوسپلائی ہونے والے پانی کوباقاعدہ سنگجانی کے مقام پرفلٹریشن پلانٹ کے زریعے صاف کرکےہردوگھنٹے بعداس پانی کی لیبارٹری کی جاتی ہے جس میں ابھی تک کسی قسم کاکوئی وائرس موجودنہیں پایاگیا۔