بھارت پاکستان دشمنی سے باز نہ آیا، عین وقت پر پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کرنے سے انکار کرکے حضرت مجدد الف ثانی کے عرس میں شرکت سے محروم کردیا۔
زائرین کو 19 تا 26 ستمبر سرہند شریف میں حضرت مجدد الف ثانی کی عرس تقریبات میں شرکت کرنی تھی۔
بھارت نے پہلی مرتبہ منتظمین کو ویزہ جاری نہ کرکے زائرین کی شرکت ناممکن بنا دی اور زائرین پر بھارت میں پولیس سے انفرادی تصدیق بھی لازمی قرار دے دی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق بھارت کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار زائرین کے ہمراہ منتظمین کو ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی رسک کے باعث زائرین کو منتظمین کے بغیر نہیں بھجوا سکتے۔
ترجمان کے مطابق سیکورٹی رسک کے باعث وزارت نے زائرین کو منتظمین کے بغیر بھجوانے سے معذرت کرلی ہے۔