کراچی :کورنگی میں پانی کے ٹینک میں دھماکہ،خواتین سمیت 9 افراد زخمی

زخمیوں کو سول اسپتال منتقل  کردیا گیا،دھماکا ٹینک میں گیس بھرجانے کا باعث ہوا،ذرائع

               
September 19, 2022 · شہر گزشت

کراچی، پانی کے ٹینک میں دھماکا سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی سو کوارٹر کے ایک گھر میں پانی کے ٹینک میں دھماکا ہوا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل  کردیا جنہیں برنس وارڈ میں داخل  کردیا گیا۔ ذرائع کا  کہنا ہے کہ دھماکا ٹینک میں گیس بھرجانے کے باعث ہوا ہے۔