زلزلے کے بڑے جھٹکے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔فائل فوٹو
 زلزلے کے بڑے جھٹکے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔فائل فوٹو

اسکردو۔ زلزلے جھٹکے،کئی مقامات پرلینڈ سلائڈنگ،4افراد زخمی

اسکردو کے علاقے روندو میں زلزلے کے شدید جھٹکے آنے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے راستے بند ہوگئے،4افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں موبائل سروس نہ ہونے سے جانی نقصان کی حتمی اطلاعات نہیں ملی ہیں تاہم 4 زخمیوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق اسکردو میں پیرکی صبح ساڑھے 9 بجے زلزلے کے باعث کئی مقامات پرلینڈ سلائڈنگ اور پہاڑی تودے  روڈ پرآ گرے جس کی وجہ سے ٹریفک روانی متاثر ہوئی۔

اسکردو کی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ملوپہ موڑ پرکئی گاڑیاں بھاری پتھر گرنے کے باعث پھنسی ہوئی ہیں اور کچھ گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

زلزلے کے بڑے جھٹکے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انتظامیہ کی جانب سےمرکزی شاہراہ پر شہریوں کو سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔