مخالفین نے ظلم و انتقام کی ہرحد پارکی ۔مریم نواز

ان کیلیے اس سے بڑی سزا کیا ہوگی کہ وہ نواز شریف کو پھر ملکی سیاسی نقشہ ترتیب دیتے دیکھ رہے ہیں۔

               
September 19, 2022 · |, قومی
مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔فائل فوٹو

مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔فائل فوٹو

کراچی: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مخالفین کی اس سے بڑی سزا کیا ہوگی کہ وہ نواز شریف کو پھر ملکی سیاسی نقشہ ترتیب دیتے دیکھ رہے ہیں۔

 ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پارکرلی۔انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین نے انہیں مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔