ملکہ ایلزبتھ کا جسد خاکی کا جلوس آخری آرام گاہ کی طرف رواں دواں

لندن: ملکہ ایلزبتھ کی آخری رسومات جاری  ہیں،جلوس جنازہ ویسٹ منسٹر ان کی آخری آرام گاہ سینٹ جارج چیپل کی طرف رواں دواں ہے۔

ملکہ  کو شاہ جارج ششم میموریل چیپل میں پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے سپرد خاک کردیا جائے گا جس کے بع ہی ملکہ راج

کے خاتمے کا اعلان ہوگا۔

ملکہ کی آخری رسومات کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، امریکی صدر جوبائیڈن، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سمیت کئی عالمی رہنما شریک ہیں۔

دوسری جانب ملکہ برطانیہ کے تابوت کے آخری دیدار کیلئے لندن  کی  سڑکوں پر لاکھوں افراد کی طویل قطاریں  لگی ہوئیں ہیں۔  ویسٹ منسٹر ایبے کی اطراف ٹرین سروس کوبند کردیا گیا۔