کوئٹہ: پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افرادکی تعداد 300 تک پہنچ گئی ہے ۔
پراوونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کے مطابق بلوچستان میں جاں بحق ہونے والوں میں 137 مرد 73 خواتین اور 90 بچے شامل ہیں ۔ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 172 افراد زخمی ہوئے جن میں 91 مرد 39 خواتین اور 45 بچے شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 65 ہزار مکانات منہدم اور جزوی نقصان کا شکار ہوئے جبکہ بارشوں میں 1500 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہرائیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں ۔ بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 22 پل ٹوٹ چکے ہیں ، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔
مجموعی طور پر 2 لاکھ 8 سو 11 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں سیلاب میں بہہ گئے اور بارشوں سے 2 لاکھ 70 ہزار 744 مال مویشی ہلاک ہوگئےہیں۔