شوکت ترین نے تیمورجھگڑا کو  کال کرکےکہا تھا کہ وفاقی حکومت کو خط لکھ کر بجٹ کی اضافی رقم واپس نہ کرنے کا کہہ دیں۔فائل فوٹو
شوکت ترین نے تیمورجھگڑا کو  کال کرکےکہا تھا کہ وفاقی حکومت کو خط لکھ کر بجٹ کی اضافی رقم واپس نہ کرنے کا کہہ دیں۔فائل فوٹو

مبینہ کال لیک کا معاملہ، ایف آئی اے نے شوکت ترین کو طلب کر لیا

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو وزیرخزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا کو وفاق سے تعاون نہ کرنےکی کال کرنے کے معاملے پر طلب کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کو انکوائری میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 21 ستمبر صبح  10 بجے طلب کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہےکہ حاضر نہ ہوئے تو سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس دفاع میں کہنےکو کچھ نہیں ہے۔خیال رہےکہ شوکت ترین نے تیمورجھگڑا کو  کال کرکےکہا تھا کہ وفاقی حکومت کو خط لکھ کر بجٹ کی اضافی رقم واپس نہ کرنے کا کہہ دیں۔