پہلا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی : انگلینڈ نے 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود آج ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کررہے ہیں، اس کے علاوہ قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز،عثمان قادر، حارث رؤف،نسیم شاہ اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس دوران کپتانی کے فرائض معین علی انجام دے رہے ہیں۔