سپریم کورٹ: پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج کردیں، سپریم کورٹ نے استعفوں کی منظوری کی درخواستوں کا معاملہ غیر موثر ہونے پر خارج کیا۔

ظفر علی شاہ اور وحید کمال نے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کیلئے 2015 میں درخواستیں دائر کی تھیں، وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ 2013 کی اسمبلی سے متعلق ہے، 2013 کی اسمبلی کی معیاد 2018 میں ختم ہو چکی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ 2013کی اسمبلی کی معیاد 2018 میں ختم ہوچکی تو پھر یہ معاملہ غیر موثر ہوگیا۔