نیب کا اپنے ہی افسران کے خلاف بنایا ریفرنس خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کا اپنے ہی افسران کے خلاف بنایا ریفرنس خارج کر دیا ، چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے سربراہی میں بنچ نے سابق ڈی جی نیب خورشید انور، صبح صادق اور ڈپٹی ڈائریکٹرکے خلاف ریفرنس کالعدم قرار دیدیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تینوں افسران کے خلاف نیب نے اختیارات کے غلط استعمال کا ریفرنس دائرکیا تھا،محض اختیارکوغلط استعمال کرنا کرپشن میں نہیں آتا، افسران کا مس کنڈکٹ تھا تو یا ڈیپارٹمنٹل ایشو تھا،عدالت نے تینوں سابق افسران کی بریت کی درخواستیں منظورکرلی ہیں۔