ڈھاکا:ایشین کرکٹ کونسل نے ویمن ایشیا کپ ٹی 20 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان ویمن ٹیم اپنا افتتاحی میچ 2 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔
قومی ویمن ٹیم کا دوسرا میچ میزبان بنگلہ دیش کے ساتھ 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔پاکستان کا تیسرا میچ 6 اکتوبر کو تھائی لینڈ کے خلاف ہوگا۔
پاکستان اور روایتی حریف بھارت 7 اکتوبر کو مدمقابل ہونگے جبکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ویمن ٹیموں کے درمیان میچ 9 اکتوبر کو میچ ہوگا۔
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان میچ 11 اکتوبرکوکھیلا جائے گا۔ویمن ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کے میچز یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک بنگلہ دیش میں کھیلے جائیں گے۔