لاہور: وفاق کا حکم نہ ماننے پروزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے سی سی پی او لاہور کو گلے لگا لیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے ملاقات کی ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ویلڈن !آپ نے بہترین کام کیا ہے ، ادھر آؤ گلے لگو۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کےبیٹے مونس الٰہی بھی موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق سی سی پی او لاہور جب ملاقات کیلیے پہنچے تو وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان سے کہا کہ شاباش آپ نے بہترین کام کیا ہے ، ادھر آؤ گلے لگو، ساتھ ہی کہا آپ محنت سے جرائم کے خاتمے کیلیے کام کریں ، حکومت کی بھرپور سپورٹ حاصل ہو گی، آپ کو جانے نہیں دیں گے ادھر ہی کام کریں گے۔
واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور کو وفاق نے وفاقی وزرا کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر عہدے سے ہٹا دیا تھا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا ، جس پر وزیراعلٰٰی پنجاب نے انہیں کام جاری کررکھنے کا کہا تھا۔