اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے رہنما پیپلز پارٹی اور سابق چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانراجہ کے خلاف ریفرنس واپس بھیج دیا۔
احتساب عدالت نے فرزانہ راجہ کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا، احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے احکامات جاری کیے۔
نیب ریفرنس کے مطابق فرزانہ راجہ و دیگر ملزمان پر مبینہ کرپشن کا الزام تھا۔
احتساب عدالت کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہےکہ نیب ترمیمی ایکٹ2022 کے تحت ریفرنس دائرہ اختیار میں نہیں آتا، نیب متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔