کراچی : روس کی حکومت کی جانب پہلا امدادی جہاز کراچی پہنچ گیا۔ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے دنیا بھر سے امداد موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس حوالے سے سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ روسی حکومت کی جانب پہلا امدادی جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔
روس کی حکومت کی جانب پہلا امدادی جہاز کراچی پہنچ گیا
امدادی سامان میں چاول، خوردنی تیل، دودہ ، خیمے، پانی اور دیگر اشیاء شامل ہے۔
امداد سامان سندہ حکومت کے صوبائی وزیر برائے رلیف اور بحالی حاجی رسول بخش چانڈیو نے وصول کیا۔ pic.twitter.com/4d7BCp3DlW— Directorate of Electronic Media and Publications (@demp_gov) September 21, 2022
حکام نے بتایا کہ روس سے پہلا خصوصی جہاز امدادی سامان لیکر آج کراچی ایئرپورٹ پہنچا ہے جہاں روسی قونصلیٹ جنرل موجود تھے۔ حکام کے مطابق وزارت خارجہ اور این ڈی ایم اے حکام نے روس سے آنے والے امدادی سامان کو وصول کیا ہے۔