لندن :لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے نئے بادشاہ چارلس سوئم سے وفاداری کا اردو میں حلف اٹھا کر نئی تاریخ رقم کردی۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ انہوں نے برطانوی شاہ سے وفاداری کا انگریزی اور اپنی مادری زبان اردو میں حلف اٹھا کرنئی تاریخ رقم کی ہے۔
برطانوی ملکہ الزبتھ کا انتقال 9 ستمبرکو ہوا تھا جس کے بعد شہزادہ چارلس نے برطانیہ کے نئے بادشاہ کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھالی تھیں۔