توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بنی گالہ سے روانہ ہوگئے ۔۔واضح رہے کہ عدالت نے مقدمے کی سماعت بائیس ستمبر کو مقرر کر رکھی ہے اور گزشتہ پیشی پر سنائے جانے والے فیصلے کے مطابق آج عمران خان پر فرد جرم عائد ہونا ہے تاہم بعض قانونی ماہرین کے مطابق اگر وہ عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لیتے ہیں تو عدالت انہیں معاف کر سکتی ہے۔ عدالت کے باہر موجود سابق اٹارنی جنرل ممتاز قانون دان منیراے ملک نے امید ظاہر کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ عمران خان کے لیے معافی کی گنجائش نکال لے گی ۔