اسلام آباد:خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں عدالت پیشی کے موقع پرصحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ معافی مانگ رہے ہیں؟ جس پرعمران خان نے جواب دیا کہ دیکھیں گے، میں اس وقت حقیقی آزادی کی جو جنگ لڑ رہا ہوں وہ مافیا کے خلاف ہے۔مجھے پاکستان کی عدلیہ سے جنگ نہیں لڑنی۔
اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ عدالتوں سے آپ کی جان کب چھوٹے گی؟ جس پرعمران خان نے جواب دیا کہ ابھی نہیں چھوٹنے لگی۔ ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ معافی مانگ کرزیادہ خطرناک ہو جائیں گے؟ جس پر سابق وزیر اعظم نے جواب دیا کہ تمہیں ان چیزوں کا زیادہ علم ہے۔
واضع رہے کہ توہین عدالت کی کارروائی پرعمران خان نے خاتون جج سے معافی مانگنے کی استدعا کردی جس پر عدالت نے فرج جرم عائد کرنے کی کارروائی 3 اکتوبر تک موخرکردی۔